لاہور( نمائندہ جنگ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہنا ہے کہ 9مئی واقعے کے پیچھے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے70جلسے، 2لانگ مارچ اور زہریلی تقریریں تھیں۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لیگی رہنما حنا پرویز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ معاشرے میں عدم برداشت کے رویے کا سامنا ہے، خواتین کے حقوق کیلئے اقدامات کررہےہیں ، ہزاروں خواتین کی ورچوئل پولیس اسٹیشنز میں داد رسی ہوتی ہے ، ورچوئل پولیس سٹیشن میں خواتین ہی خواتین سے رابطہ کرتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مریم نوازکی خواتین کیلئے زیرو ٹالرنس ہے، ثانیہ زہرہ کیس میں خودکشی کے شواہد نہیں ملے ہیں، ساس اور شوہر نے ملکرلڑکی کا قتل کیا ،اس کے گلے میں پھندا ڈالا ، اب قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کا زمانہ نہیں رہا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خواتین کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہر ایک کیس کو مثال بنائیں گے ، ظلم کی سزا ظالم کو ملنی چاہیے، گھروں میں تشدد کسی صورت قبول نہیں ہوگا، خواتین کے خلاف تشدد وزیراعلیٰ کی ریڈ لائن ہے۔صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی کہ 9مئی میں جوڈیشل کمیشن کی ضرورت کیوں ہے، 9 مئی ایک دن میں نہیں ہوئی، اس میں ایک سال کی کاوش ہے ، کیا حسان نیازی،یاسمین راشد اور دیگر پی ٹی آئی کے نہیں تھے؟ ۔ان کاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ مجھے گرفتار کیاگیا تو لوگوں نے کینٹ ہی جانا تھا، یہ لوگ عدالتی ہتھوڑے سے انصاف کے عمل کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، انگلینڈ کی مثال دیکھ لیں وہاں صرف ری ٹوئٹ کرنے پر سزائیں دی جارہی ہیں ۔صوبائی وزیر نے سوال کیا کہ کیا9مئی کو یاسمین راشد نے احتجاج کو لیڈ نہیں کیا؟ ملک میں جس کی حکومت ہے وہی نظر آرہے ہیں اور وہی کام کررہے ہیں، کیا محض اتفاق تھا کہ مظاہرین ہر شہر میں فوجی تنصیبات تک پہنچ گئے۔
بیجنگ چائنہ میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر چن ینگ لین نے کہا کہ چائنہ میٹرولوجیکل...
اوٹاوہ کینیڈا میں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے بھارتی طلباء کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرنے کی بجائے ملازمتیں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنماء شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے اب تک باضابطہ شوکاز نوٹس ملا نہیں...
اسلام آباد پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان میں مذہبی آزادی کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کاروباری برادری پر زور...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت منشیات کے جرائم میں ملوث اسیران...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا اہم برادر ہمسایہ ملک ہے اور...