کراچی( نیوزایجنسیاں) پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری ہوگئے۔نیب کورٹ کراچی میں منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس او کی غیرقانونی تقرری کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے نیب حکام کی پی ایس او میں غیرقانی بھرتیوں کا ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کر لی، احتساب عدالت نے ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجنے کا حکم بھی دے دیا۔شاہد خاقان عباسی کے علاوہ بری ہونے والوں میں سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق، سابق سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا اور سابق ایم ڈی پی ایس او یعقوب ستار بھی شامل ہیں۔احتساب عدالت کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب کو ختم کریں ورنہ ملک نہیں چلے گا، عدلیہ کے نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے 4 ملزمان کو بری کردیا ہے، اسی عدالت میں ایک اور صاحب 12 سال سے آ رہے ہیں، یہ کرپشن کا نہیں صرف مس یوز اتھارٹی کا کیس تھا، جج صاحب نے فیصلے میں لکھا یہ کیس غلط ہے، 4 سال 2 ماہ بعد نیب نے کہا یہ ریفرنس واپس لیتے ہیں، نیب صرف ایک گواہ لے کر آیا۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگوں پر مقدمات بنائے جاتے ہیں میں بھی یہ مقدمہ بھگتتا رہا، اس سے پہلے بھی میرا ایک کیس 9 سال نیب عدالت میں چلتا رہا، عدلیہ کے نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے، آج ہمارے لیے خوشی کا دن ہونا چاہیے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو سیاسی جماعت آئین پر چلے گی ہم اس کے ساتھ ہیں، ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں، ہم تو کہتے ہیں نیب کو ختم کر دیں ورنہ یہ ملک نہیں چلے گا، سالوں لوگ آتے ہیں مگر کیسز ختم نہیں ہوتے۔
بیجنگ چائنہ میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر چن ینگ لین نے کہا کہ چائنہ میٹرولوجیکل...
اوٹاوہ کینیڈا میں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے بھارتی طلباء کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرنے کی بجائے ملازمتیں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنماء شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے اب تک باضابطہ شوکاز نوٹس ملا نہیں...
اسلام آباد پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان میں مذہبی آزادی کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کاروباری برادری پر زور...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت منشیات کے جرائم میں ملوث اسیران...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا اہم برادر ہمسایہ ملک ہے اور...