مانچسٹر (ہارون مرزا) محکمہ پنشن نے وسیع پیمانے پر بیوہ خواتین کو وراثت میں ملنے والی سرکاری پنشن سے محروم قرار دے دیا جس سے پنشن حاصل کرنے والے افراد کی بہت بڑی تعداد تشویش کا شکار ہے دوسری طرف 66سال عمر سے قبل بیوہ خواتین پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنا سٹیٹس چیک کریں کہ کہیں وہ ریاستی پنشن سے محروم تو نہیں ہو رہیں۔ This is Moneyکے اسٹیو ویب نے دریافت شدہ بڑی غلطیوں کی نشاندہی کی ہے ۔سابق وزیر پنشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان غلطیوں کے بعد فوری تحقیقات شروع کرے جن کے بارے میں انہیں خدشہ ہے کہ وہ آئس برگ کا سرا ہیں جس سے ہزاروں سوگوار پنشنرز متاثر ہو سکتے ہیں۔ویب کے ذریعے دریافت کی گئی غلطیوں کے مطابق محکمہ ورک اور پنشن کے عملے نے بیواؤں اور بیوہ خواتین کو غلط معلومات فراہم کیں انہیں بتایا گیا کہ وہ ریاستی پنشن کے وارث نہیں ہو سکتے۔ ڈی ڈبلیو پی نے اس سے قبل ریاستی پنشن کی وسیع غلطیاں کی ہیں جن کا مطلب ہے بہت سی شادی شدہ خواتین اور بیوائیں 80سال سے زیادہ عمر کے مرد اور خواتین، ویب اور یہ پیسہ کے ذریعے سامنے آنے والے اسکینڈل میں مجموعی طور پر ایک بلین پاؤنڈ سے زائد رقم کی کم ادائیگی کی گئی تھی، ویب جو اب پنشن کنسلٹنسی( ایل سی پی ) میں ایک پارٹنر ہے نے اپنی فرم کی ویب سائٹ پر ایک مفت نیا ٹول شروع کیا ہے تاکہ بیواؤں اور بیوہ خواتین کی مدد کی جا سکے جنہوں نے ادائیگیوں کے درست ہونے کی جانچ کرنے کیلئے حالیہ برسوں میں ریاستی پنشن لینا شروع کی ہے، ایسے تمام افراد جن کو کم ادائیگی ہوئی ہے وہ رابطہ کر سکتے ہیں۔ ویب کا کہنا ہے کہ ایک68سالہ سابق چیرٹی ورکر جو انگلینڈ کے شمال میں رہتی ہیں 2021میں ریاستی پنشن کی عمر کو پہنچ گئی تھیں اس کے شوہر کا انتقال اس سال کے شروع میں 79سال کی عمر میں ہوا تھا جب مسز فشر نے ڈی ڈبلیو پی کو فون کیا تو انہیں غلط بتایا گیا کہ چونکہ ان کے پاس ریاستی پنشن نہیں تھی اس لیے وہ وراثت میں کچھ نہیں لے سکتی تھیں،یہ اس جوڑے کو کئی سال پہلے موصول ہونے والے خط سے متصادم ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ اگر وہ اس سے پہلے مر جاتا ہے تو وہ ریاستی پنشن کی وارث ہوگی ویب کی جانب سے ڈی ڈبلیو پی کے ساتھ اس کیس کو اٹھانے کے بعد مسز فشر کو تقریباً 1 ہزار پاؤنڈ بقایا جات کی شکل میں دیئے گئے اور ریاستی پنشن کی مد میں سالانہ2ہزار پاؤنڈ سے زیادہ واجب الادا ہیں، اسی نوعیت کے کئی معاملات محکمانہ غلطیوں کی وجہ سے سامنے آئے ہیں جن کی نشاندہی کی گئی ہے ‘ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ڈی ڈبلیو پی کے فرنٹ لائن عملے کو بہتر تربیت دلوائی جائے تاکہ وہ گمراہ کن معلومات نہ پھیلائیں۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...