پیٹرشیا (نیوزڈیسک) اسرائیل کے حماس کے ساتھ حالت جنگ میں ہونے کے بعد اسرائیلی شہری اعصابی بیماریوں کاشکا رہونے لگے ہیں اور ان میں منشیات کی لت بڑھتی جارہی ہے،پین کلرز اور خواب آور گولیوں کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے ۔ ایک 19؍ سالہ اسرائیلی یونی نے اپنی فوج میں شمولیت ترک کرکے منشیات کی لت سے چھٹکارے کے لئے بحالی کے مرکز سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صحت سے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پرحکمراں فلسطینی تنظیم حماس سے جنگ شروع ہونے کے بعد منشیات کے عادی یونی کا معاملہ کوئی واحد کیس نہیں ہے بلکہ اسرائیلی نوجوانوں میں منشیات اور شراب کے ساتھ دیگر لت میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ ان کے رویئے بھی ان ہی کے مطابق ہیں۔ فرضی نام کے ساتھ یونی کا کہنا ہے کہ اس نے شوقیہ منشیات لینا شروع کی تھی لیکن گزشتہ سال 7؍ اکتوبر کو حماس سے اسرائیل کی غزہ جنگ کے بعد اسے بدترین منشیات کی لت ہوگئی۔ جنوبی اسرائیل میں پیٹرشیا کے رہائشی یونی نے بتایا کہ حماس سے جنگ میں اس کا ایک دوست نیربائزر مارا گیا۔ اسرائیل کے مرکز برائے اڈکشن کے بانی شال لیوران نے منشیات کی لت کے بارے میں بتایا کہ یہ جذباتی دباؤ کا فطری ردعمل ہوتا ہے۔ منشیات کا استعمال سکون کے لئے کیا جاتا ہے ۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...