برمنگھم(پ ر ) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا ہے کہ مملکت خدادا پاکستان کی مضبوطی و استحکام کےلیے ہر پاکستانی و کشمیری کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہوگا ایک مضبوط و مستحکم پاکستان تحریک ازادی کشمیر کی کامیابی کا ضامن ہے پاکستان ہماری امیدوں کا مرکز و محور ہے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے بھارتی مفادات کی تکمیل کررہے ہیں پوری قوم 14اگست یوم جشن آزادی بھرپور انداز میں منائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ہے محمد غالب نے کہا کہ مملکت خدادا پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آئ تھی ہمارے بزرگوں نے قیام پاکستان کےلیے بے پناہ قربانیاں دی تھی ان قربانیوں کے نتیجے میں یہ ملک معرض وجود میں آیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم و مضبوط بنانے کےلیے ہر پاکستانی و کشمیری کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے اسے عدم استحکام کا شکار کرنے کےلیے سازشوں میں مصروف ہیں ہمیں متحد و منظم ہوکر ملک دشمن عناصر کی ان سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ پاکستان ہماری امیدوں کا مرکز و محور ہے قاہد حریت سید علی گیلانی کے اس نعرے کو کہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے کو پورے عزم سے آگے بڑھانے اور عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے پاکستان دشمن قوتیں اسے کمزور کرنے عدم استحکام سے دوچار کرنے کےلیے سازشوں میں مصروف ہیں ان قوتوں کے ان مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہوگا انہوں نے کہا کہ برطانیہ سمیت پورے یورپ اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری و پاکستانی یوم آزادی پاکستان اس عہد کی تجدید کے ساتھ منائیں گے کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے متحد و منظم ہوکر اپنے حصے کا کردار ادا کریں گے۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...