لندن (پی اے) ایسوسی ایشن آف برٹش انشوررز (اے بی آئی) نے کہا کہ اس سال کی دوسری سہ ماہی میں پراپرٹی انشورنس کلیمز کی مد میں1.4بلین پونڈزکی ریکارڈ ادائیگیاں کی گئیں، سبسڈینس ادائیگیاں بھی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ ادائیگیوں سے گھر کے مالکان اور کاروباروں کو آگ اور سیلاب جیسے غیر متوقع اور ناپسندیدہ واقعات سے نمٹنے میں مدد ملی۔ 2017کے مقابلے میں2024کی پہلی سہ ماہی میں 5فیصد اضافہ ہوا، جب ادائیگیاں 1.3بلین پونڈز تک پہنچ گئیں۔ فی گھر انشورنس کلیم کی اوسط ادائیگی میں بھی اضافہ ہوا جو کہ پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں 16فیصد بڑھ کر 5284 پونڈز تک پہنچ گیا ہے۔ اے بی آئی نے کہا ہے کہ بیمہ کنندگان ہوم انشورنس کلیمز میں ادا کی جانے والی رقم میں منفی موسم ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔طوفان، شدید بارش اور منجمد پائپوں سے گھروں کو پہنچنے والے نقصان کے دعوے اس سال کی دوسری سہ ماہی میں 144 ملین پونڈز تک پہنچ گئے۔ یہ لگاتار پانچویں سہ ماہی تھی، جب موسم سے متعلق دعوے 100ملین پونڈز سے زیادہ تھے سال کی دوسری سہ ماہی میں گھریلو انشورنس کلیمز کے لئے سبسڈینس کی ادائیگیوں میں بھی اضافہ ہوا، جو کہ 60 ملین پونڈز تک پہنچ گیا۔ اے بی آئی نے کہا کہ ہوم انشورنس کی اوسط ادائیگی 21پونڈز اضافہ سے 396 پونڈز ہو گئی جوکہ پچھلی سہ ماہی سے 6 فیصد زیادہ ہے۔ صرف عمارتوں کے لئے اوسط پالیسی 321پونڈز تھی، جس میں پچھلی سہ ماہی سے 23 پونڈز بڑھ گئے جو کہ 7 فیصد اضافہ ہے۔ اے بی آئی میں پالیسی ایڈوائزر لوئیس کلارک نے کہا کہ ہوم انشورنس صارفین کی مدد میں اہم کردار ادا کرتا رہتا ہے۔ بڑھتی ہوئی لاگت کے دباؤ کے باوجود، بیمہ کنندگان مسابقتی قیمت کا احاطہ پیش کرنے اور دعوے کے دوران اپنے صارفین کی مدد کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ ہمارے تازہ ترین اعداد و شمار اس تباہ کن اثرات کو ظاہر کرتے ہیں، جو منفی موسم کے سبب لوگوں اور ان کے گھروں پر پڑ سکتا ہے۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...