ملک دشمن قوتیں تین مجاذوں پر سر گرم حکومت تمام سازشوں کا قلع قمع کریگی، سرفراز بگٹی

13 اگست ، 2024

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ زندہ قومیں آزادی کا دن جوش و خروش سے مناتی ہیں بلوچستان بھر میں جشن آزادی کی تقاریب بھرپور طریقے سے منائی جاررہی ہیں ریاست اور نوجوانوں کے درمیان پہاڑوں پر بیٹھ کر یا سوشل میڈیا پر دوریاں پیدا کرنےکی کوشش کر رہے ہیں صوبائی حکومت ایسی تمام سازشوں اور عناصر کا قلع قمع کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو آل بلوچستان جشن آزادی شوٹنگ چمپین شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر صوبائی وزراء اراکین اسمبلی اور اعلیٰ افسران بھی موجود تھے، وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ زندہ قومیں آزادی کا دن جوش و خروش سے مناتی ہیں بلوچستان بھر میں جشن آزادی کی تقاریب بھرپور طریقے سے منائی جاررہی ہیں انہوں نے کہا کہ رائفل شوٹنگ نشانہ بازی کا کھیل بلوچ، پشتون اور مقامی قبائل کا کلچر رہا ہے تاہم کچھ عرصہ سے یہ کھیل نظر انداز رہا اور موجودہ وقت اس کھیل کو زندہ کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی جشن آزادی کی تقریبات میں بہت کم وقت میں بہتر اور شاندار انداز میں رائفل شوٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کھیلوں کو فروغ دیگر شدت پسندی کے رویوں کو بدلا جاسکتا ہے ملک دشمن قوتیں بلوچستان میں تین مختلف محاذ پر سرگرم ہیں جن کا ادراک ضروری ہے سوشل میڈیا اچھی چیز تاہم بدقسمتی سے اس کا منفی استعمال کیا جاررہا ہے دنیا نے اخلاقی اقدار کو مضبوط خطوط پر استوار کرکے سوشل میڈیا کو اپنایا جبکہ بلوچستان کے تناظر میں سوشل میڈیا کے ہتھیار کو بری طرح استعمال کیا گیا اور جھوٹ پر مبنی بیانیہ اور پروپیگنڈے کے ذریعے ریاست اور نوجوانوں میں دوریاں پیدا کرنے کی کوششیں کی گئیں۔