KP اسمبلی ، PTI ارکان میں پھوٹ ، بل کی مخالفت کر دی حکومتی رکن کے وزیراعلیٰ پر الزامات

13 اگست ، 2024

پشاور(نمائندہ جنگ)خیبرپختونخوا اسمبلی میں معدنیات ترمیمی بل کے معاملہ پر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کے درمیان پھوٹ پڑ گئی ، بیشتر حکومتی ارکان نے بل کی مخالفت کردی ،حکومتی رکن کے وزیر اعلیٰ پر الزامات،حکومتی ارکان کی حکومت پر تنقید ، وزرا ءکی اپنے اراکین کو خاموش کرانے کیلئے منتیں، اپوزیشن تماشائی ، سپیکر نے بل کی منظوری موخر کردی،،،اپوزیشن ارکان صوبائی وزرا کی جانب سے اپنے اراکین کو منانے اور انہیں خاموش کرانے کا تماشا دیکھتے رہے جس پر سپیکر نے بل کی منظوری موخر کرتے ہوئے پارلیمانی پارٹی اجلاس بلانے کی ہدایت کردی جبکہ مردان میں یونیورسٹی کی اراضی فروخت کرنے کے اعلان پر حکومتی رکن طارق محمود اریانی نےکہاکہ دیگر علا قوں میں ترقیا تی کامو ں مگروزیراعلی نے مردان آکر اعلانات کرنے کی بجائے یونیورسٹی کی زمین فروخت کرنے کا اعلان کیا ، وزیر اعلیٰ نے مردان کے تمام بڑے ترقیاتی منصوبے بند کر دیئے ہیں۔