PTIکا3لیگی امیدواروں کی کامیابی کے فیصلے کیخلاف نظرثانی دائر کرنیکافیصلہ

13 اگست ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے تین لیگی امیدواروں کی کامیابی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی رہنماوں شبلی فراز ، روف حسن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہگنتی کی آڑمیں ہماری جیت کو شکست میں تبدیل کیا جا رہا ہے،راکین کی بحالی کا فیصلہ درست نہیں ، الیکشن ٹریبونل میں درخواستیں زیر التوا تھیں ، یہ فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے ، گنتی کی آڑمیں ہماری جیت کو شکست میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کو چاہئے تھا کہ الیکشن کمیشن کے کردار کو دیکھتی۔