لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) مصری شاہ میں بینک سے رقم لانے والے خالد محمود خالدسےگن پوائنٹ پر 1لاکھ 55ہزار کی نقدی چھین لی گئی،گرین ٹائون میں نواز سے 1لاکھ 40ہزار اور موبائل فونز،ڈیفنس بی میں اجمل سے 45ہزار ، سبزہ زار 80فٹ روڈ پر تیمور خان سے نقدی اور موبائل ،ڈیفنس بی میں ارتضاء سے 2آئی فونز،فیکٹری ایریا میں والٹن اشارہ کے پاس افتخار سے 85ہزار اور دیگر دستاویزات،مغل پورہ میں گلزار سے 1لاکھ 25ہزار و موبائل،شفیق آباد میں اعظم سے ایک لاکھ 20ہزار و موبائل،بادامی باغ میں شاہد سے ایک لاکھ 10ہزار و فون،ہنجروال میں مشتاق سے1 لاکھ و فون،فیصل ٹائون میں ذیشان سے65 ہزار و موبائل ،کاہنہ میں شکور سے 50ہزار،موبائل اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔رائے ونڈ اور مصری شاہ سے گاڑیاں جبکہ شالیمار، گارڈن ٹائون اور جنوبی چھائونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔