سی ای اوہیلتھ اتھارٹی کےدفتر میں184گھوسٹ ملازمین کا انکشاف

13 اگست ، 2024

لاہور (محمد صابر اعوان سے ) چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ہیلتھ اتھارٹی کےدفتر میں 184گھوسٹ ملازمین کا انکشاف جو کئی سالوں سے بغیر کسی ڈیوٹی کے گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کر رہے تھے ،تمام ملازمین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق سابق ادوار میں سی ای اوہیلتھ لاہور کے دفتر میں ڈینگی سرویلنس کے لئے 3ہزار سے زائد اسٹاف کو بھرتی کیا گیاتھا،نئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زوہیب حسن خان نے انکوائری کی توپتہ چلا کی 184ملازمین 6ماہ سے غیر حاضر ہیں، نوٹسز جاری کئے تو 104ملازمین نےطویل عرصہ کےبعد دفتر سے رابطہ کر لیا جن سے 3رکنی اعلی سطحی کمیٹی تحقیقات کررہی ہے ۔ سی ای او ہیلتھ نے جنگ کو بتایا کہ 80ملازمین ابھی بھی غیر حاضر ہیں ۔