لاہور (کر ائم رپو رٹرسے) ڈیفنس سی اور فیکٹری ایریا میں 2خواتین کو قتل کردیاگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈیفنس سی میں 29سالہ امبرین کو قتل کر کے لاش کو پنکھے کے ساتھ لٹکا دیا گیا۔ فیکٹری ایریا میں 35سالہ نبیلہ کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا۔متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔