لاہور(خبرنگار)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہٰی ظہیرکی قیادت میں علامہ طارق محمود یزدانی، مولانا نعیم الرحمن شیخو پو ری، مولانا حبیب الرحمن ضیاء، ڈاکٹرارشاد الحسن ابرار پرمشتمل وفدنے سفیر خادم حرمین شریفین نواف بن سعد المالکی اور امام مسجد نبوی ؐ الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر سے ملا قات کی۔ یاد رہے کہ امام مسجد نبویؐ آج جامعہ اشرفیہ میں نماز عشاء پڑھائیں گے۔