ڈکیتی ،چوری کی 2وارداتیں‘ لاکھوں مالیت کا رکشہ اور سامان لٹ گیا

13 اگست ، 2024

کلر سیداں (نمائندہ جنگ) تھانہ کلر سیداں کی حدود میں ڈکیتی واردات میں دو مسلح افراد نے ایک شخص کو کمرے میں بند کر کے ہزاروں کی نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا۔ جاتے ہوئے موٹر سائیکل اور اصیل مرغ بھی ہمراہ لے گئے۔ وقار احمد سکنہ موہڑہ بنی والا نے مقدمہ درج کروایا کہ رات ایک بجے کے قریب گائے کو باندھنے گیا تو مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوگئے۔ دریں اثناء ایک اور واردات میں کوثر محمود کا گھر کے باہر کھڑا 3لاکھ مالیتی قیمتی رکشہ چوری ہو گیا۔