ہم پڑوسی کی جنگ میں پڑنے کے نتائج کا اندازہ نہیں لگا سکے، صدر زرداری

13 اگست ، 2024

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ قائد اعظم نے بھارت میں اقلیتوں کا مستقبل 77 سال پہلے ہی دیکھ لیا تھا، آج مودی کے بھارت میں اقلیتوں کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے،ہم پڑوسی کی جنگ میں پڑنے کے نتائج کا اندازہ نہیں لگاسکے۔اسلام آباد میں اقلیتوں کے دن سے متعلق تقریب سے خطاب میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ میرے والد بھی تحریک پاکستان میں شامل رہے، میرے والد نے "بن کے رہےگا پاکستان" کے نعرے لگائے۔صدر کا کہنا تھا کہ ہم ماضی میں کسی اور کی جنگ کا حصہ بنے، جس سے ریاست کو نقصان پہنچا، ہمیں تقسیم کرنےکے بعد پڑوس کی ایک جنگ میں جھونکا گیا، بدقسمتی سے ہم پڑوس کی جنگ میں پڑنے کے نتائج کا اندازہ نہیں لگا سکے، آج کا دن منانے کا مقصد پاکستان کی سماجی، معاشی ترقی میں اقلیتوں کی خدمت کا اعتراف کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مودی کے دیس بھارت میں اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں۔