مستونگ مسلح افراد کی فائرنگ، ڈپٹی کمشنر پنجگور جاں بحق، ڈسٹرکٹ چیئرمین اور ایک راہگیر زخمی

13 اگست ، 2024

مستونگ (نامہ نگار ) ڈی سی پنجگور اور ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی سی پنجگور ذاکر بلوچ جاں بحق جبکہ پنجگور کے ایم پی اے رحمت صالح بلوچ کے بھائی ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالمالک بلوچ اور حمیداللہ مینگل زخمی ہوگئے۔کھڈ کوچہ کے قریب 15مسلح افراد نے انکی گاڑی کو نشانہ بنایا، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ، آپریشن تھیٹر میں چل بسے، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور عبدالمالک بلوچ کوئٹہ سے پنجگور جارہے تھے کہ مستونگ شہر سے 20کلومیٹر دور کھڈکوچہ میں پندرہ کے قریب مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ، ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور عبدالمالک بلوچ اور ایک راہ گیر حمیداللہ مینگل گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ۔