کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے بھی مفت ائیر ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا ، پہلے مرحلے میںگھوٹکی- سکھر، خیرپور سے مریضوں کو کراچی منتقل کیا جاسکے گا، بعدازاں ایئر ایمبولینس سروس کا دائرہ کار حیدر آباد- تھر،نوابشاہ ،لاڑکانہ ائبرپورٹ تک بڑھایا جائے گا۔ پیر کو صوبائی وزرا سید ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے سندھ لوکل کونسل ایسوسی اور اے ایس ایس ایل کے مابین ائیر ایمبولینس سروس کے معاہدے کی تقریب کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے لوکل گورنمنٹ کونسل ایسوسی ایشن کے تحت مفت ائیر ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا ہے۔آج کا دن ہمارے لئے خوش آئند ہے کہ ہم اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کو تکمیل دے رہے ہیں۔ کراچی سے دور 6 گھنٹے کی مسافت پر شہروں سے مریضوں کو لانا مسئلہ ہوتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے۔ لوکل کونسلز سندھ اور اے ایس ایس ایل درمیان ایئر ایمبولینس سروس کا معاہدہ ہورہا ہے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ صحافی جان محمد مہر پر قاتلہ حملہ ہوا تو اسے سکھر سے کراچی منتقل کرنا تھا۔ لیکن انہیں منتقلی میں وقت لگا تو وہ جانبر نہ ہوسکے۔
کراچی ایم کیو ایم پاکستان میں انتخابی عمل چار ماہ میں بھی مکمل نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے پارٹی کے مختلف شعبوں کی...
کراچی فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے نئے گریڈنگ سسٹم اور پاس پرسنٹیج پالیسی...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری فیصل آباد میں شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کی رہائش گاہ پر گئے صدر...
لندن برطانوی وزیراعظم کےچیف آف اسٹاف نے ایک شدید تنازع پر استعفیٰ دیدیا ہے ۔ وزیراعظم کا ئراسٹارمر کو...
کراچیجماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل ہونے والا عظیم الشان اور تاریخی ”الاقصیٰ ملین مارچ“لاکھوں شہریوں کا...
کراچیاسرائیل میں بس اسٹیشن پر بنے بین الاقوامی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون پولیس...
پیرس فرانسیسی تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ فرانس کے صدر میکرون کی طرف اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا...
اسلام آباد وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران برآمد اسلحہ کی فوٹیج جاری کردی۔...