کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں رہنما مسلم لیگ ن، سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کی جو پریس ریلیز آئی ہے اس سے نہیں لگتا کہ فیض حمید کے بچنے کا کوئی امکان ہے۔فوج نے جو قدم اٹھا لیا ہے اس سے ان کے لئے واپس جانا مشکل ہوجائے گا۔رکن کور کمیٹی، تحریک انصاف، شعیب شاہین نے فیض حمید کا اصل جو جرم بنتا ہے وہ سیاست میں مداخلت ہے۔اس کو مثال نہیں بنانا چاہتے کہ یہ نہ ہوکہ کسی ایک جنرل کے خلاف آج کارروائی ہو تو کل آنے کسی اور جنرل کے خلاف بھی کارروائی ہو۔ رکن قومی اسمبلی، پیپلز پارٹی، نواب زادہ افتخار احمدنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔ آرمی نے بڑا سخت پیغام دیا ہے۔ پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میرنے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بہت بڑی خبر ہے ۔ جس نے صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے ۔ وہ خبر ہے کہ آئی ایس آئی آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو فوج کی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
کراچی ایم کیو ایم پاکستان میں انتخابی عمل چار ماہ میں بھی مکمل نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے پارٹی کے مختلف شعبوں کی...
کراچی فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے نئے گریڈنگ سسٹم اور پاس پرسنٹیج پالیسی...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری فیصل آباد میں شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کی رہائش گاہ پر گئے صدر...
لندن برطانوی وزیراعظم کےچیف آف اسٹاف نے ایک شدید تنازع پر استعفیٰ دیدیا ہے ۔ وزیراعظم کا ئراسٹارمر کو...
کراچیجماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل ہونے والا عظیم الشان اور تاریخی ”الاقصیٰ ملین مارچ“لاکھوں شہریوں کا...
کراچیاسرائیل میں بس اسٹیشن پر بنے بین الاقوامی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون پولیس...
پیرس فرانسیسی تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ فرانس کے صدر میکرون کی طرف اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا...
اسلام آباد وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران برآمد اسلحہ کی فوٹیج جاری کردی۔...