راولپنڈی(رانا غلام قادر ) وفاقی اور صو بائی بیوروکریسی کیلئے ا ہم خبر ،گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس( SMC) کیلئے نامزد گیوں میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 5 افسران کی نامزدگی منسوخ کی ہے۔ 5 کے کورس سٹیشن تبدیل کئے گئے ہیں جبکہ 24 افسران کی اضافی نامزدگی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔جن افسروں کی نا مزدگی منسوخ کی گئی ہے ان میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال، ایس ایس پی حیدر آباد امجد احمد شیخ، خیبر پختو نخوا میں تعینات ایس ایس پی ڈاکٹر میاں سعید احمد اور ایف سی میں تعینات ایس ایس پی جاوید اقبال کی نامزدگی منسوخ کی گئی ہے۔ وزارت ریلوے کے افسر محمد شفیق کی نامزدگی منسوخ کی گئی ہے۔جن 24 نئےافسروں کی اضافی نا مزدگی کی گئی جن میں ، ڈپٹی کمشنر، سنٹرل کراچی فواد غفار سومرو، ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت‘ ایس ایس پی سی ٹی ڈی لاہور رضوان عمر ‘ ایس ایس پی بینظیر آ بادکیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا ‘ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر، پولینڈ محمد زاہد‘ پا کستان کسٹم سر وس کے شا ہد علی ‘ وزارت ریلوے کے سید معلم ‘ ایوی ایشن ڈویژن کے ڈاکٹر سید فیصل سعید ‘ کابینہ ڈویژن کے ڈاکٹر محمد مظہر سعید ‘ وزارت تجارت کےسید نصر اللہ ‘ حکومت بلوچستان کے افسر محمد عارف بلوچ شامل ہیں۔حکومت پنجاب کے افسران سید ساجد تر مذی ‘ وسیم عبا س ‘ فخر الاسلام ڈوگر ‘محمد اسد ‘ مس ر یحانہ فر حت ‘آفتاب احمد ‘ محمد امین او یسی ‘ رضوان نوید ‘ مس نادیہ شفیق اور نوید شہزاد مرزا کے علا وہ ایکس کیڈر افسروں میں کر یم بخش ‘ محمد ماجد اقبال اور شفیق احمد ڈوگر کی نامزدگی کی گئی ہے۔
اسلام آباد ی دارالحکومت میں رات گئے تک سیاسی، حکومتی اور پارلیمانی سرگرمیاں ، ڈی چوک پر دھاوا بولنے اور...
لاہور بانی ایم کیو ایم کی صاحبزادی پاکستان کی سیاست میں حصہ لیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ بانی نے اپنی بیٹی کو ملکی...
اسلام آباد چیف جسٹس کو عدالت میں دھمکی دینے والا PTI وکیل گرفتار مصطفین کاظمی ایڈووکیٹ کو انسداد دہشت گردی کی...
اسلام آباد چیف جسٹس مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کے متفقہ فیصلے پر اپنے ردعمل میں...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی تقریب کے دوران، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو اسلامی...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف شعیب...
تہران، کراچی ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کی مذمت کرنے پر جی سیون کو معتصب قرار دیدیا ، جرمنی اور آسٹریا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘’میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ...