کورٹ مارشل کارروائی کی عدالت کے سربراہ کو پریذیڈنٹ کہا جاتا ہے

13 اگست ، 2024

اسلام آباد( فاروق اقدس / جائزہ رپورٹ ) سیاسی حکومتوں میں جس طرز پر کسی معاملے کی تفتیش اور تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی جاتی ہے اسی طرح فوج میں کورٹ آف انکوائری بھی ایک تفتیشی اور تحقیقاتی عمل ہے لیکن سول حکومتی اداروں میں سیاسی حکومتوں کی مجبوریوں اور اہم شخصیات کے دباؤ بکے اعث ایسی انکوائریاں یا تو قطعی طور پر بے نتیجہ ثابت ہوتی ہیں یا پھر میڈیا سمیت عوامی حلقوں کے ردعمل اور خدشات کے پیش نظر ہلکی پھلکی رسمی کارروائی کی نذر ہوجاتی ہیں لیکن افواج پاکستان میں کورٹ آف انکوائری ایک انتہائی سنجیدہ عمل ہے۔ اس انکوائری میں جنرل(ر) فیض حمید کو خود پر لگے ہوئے الزامات کی صفائی میں شواہد پیش کرنے ہونگے جس کیلئے انہیں وکلاء کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت ہوگی کیونکہ ان پر الزامات کی چارج شیٹ فریم کی جاچکی ہے۔