کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میںگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9مئی میں جنرل فیض حمید کا کردار ہوسکتا ہے لیکن یہ اکیلے فیض حمید کا کام نہیں ہوگا۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ جنرل فیض حمید تحریک انصاف کے رہنماؤں کو حاضر سروس فوجی افسران کیخلاف استعمال کررہے تھے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ برج گر گیا، کریڈٹ آرمی چیف کو جانا چاہئے، پی ٹی آئی یتیم ہوگئی اب اس کے رہنما میٹھی باتیں کرتے نظر آئیں گے ۔ پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی حالیہ تاریخ کی سب سے طاقتور ،با اثراور متنازع ترین شخصیات میں سے ایک اہم شخصیت سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمیدقانون کی گرفت میں آگئے ہیں۔ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو آج فوج نے اپنی تحویل میں لے کر ان کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔جنرل ریٹائرڈ فیض حمید جن پر ملکی سیاست میں اکھاڑ پچھاڑسے لے کر عدلیہ اور دیگر اداروں میں اثر اندازہونے کے الزامات لگتے رہے ہیں۔انہیں آج جس مقدمے میں فوج نے اپنی تحویل میں لیا ہے ۔ اس میں دوران سروس ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں ان پر لگنے والے ذاتی الزامات کے ساتھ ساتھ ریٹائرمنٹ کے بعد آرمی ایکٹ کی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ا س وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ہاؤسنگ سوسائٹی واقعہ کا نوٹس لیا تھالیکن فیض حمید کی طاقت اور اختیا ربڑھتا چلا گیا۔آخر ریٹائرمنٹ کے بعد جنرل فیض حمید ایسی کیا خلافورزیاں کرتے رہے۔ خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل فیض حمید کا ریٹائرمنٹ کے بعد بھی سیاسی واقعات میں ہاتھ رہا۔ جنرل فیض حمید باز آنے والے نہیں تھے۔
اسلام آباد ی دارالحکومت میں رات گئے تک سیاسی، حکومتی اور پارلیمانی سرگرمیاں ، ڈی چوک پر دھاوا بولنے اور...
لاہور بانی ایم کیو ایم کی صاحبزادی پاکستان کی سیاست میں حصہ لیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ بانی نے اپنی بیٹی کو ملکی...
اسلام آباد چیف جسٹس کو عدالت میں دھمکی دینے والا PTI وکیل گرفتار مصطفین کاظمی ایڈووکیٹ کو انسداد دہشت گردی کی...
اسلام آباد چیف جسٹس مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کے متفقہ فیصلے پر اپنے ردعمل میں...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی تقریب کے دوران، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو اسلامی...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف شعیب...
تہران، کراچی ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کی مذمت کرنے پر جی سیون کو معتصب قرار دیدیا ، جرمنی اور آسٹریا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘’میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ...