راولپنڈی(این این آئی)بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت دو تہائی اکثریت قائم کر کے آئین میں تبدیلی کرنا چاہتی ہے تاکہ دوبارہ قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس بنا سکے، حکومت نے اگر مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں مانا اور چیف جسٹس کو ایکسٹینشن دینے کی کوشش کی تو ہم احتجاج کریں گے‘بنگلہ دیش اور پاکستان کے حالات مختلف نہیں ہیں‘ یہاں حالات زیادہ برے ہیں‘قوم انتظار کر رہی ہے‘لاوا پک چکا، صرف ایک تیلی کی ضرورت ہے اور سب تباہ ہو جائیگا مگر یہ جو مرضی کر لیں پاکستانی فوج عوام پر گولی نہیں چلائے گی‘ میں کال دینے لگا ہوں‘لوگ تیار ہیں‘سائفر کی شکل میں امریکا کے خلاف ایف آئی آر موجودہے ‘اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے اسٹریٹ موومنٹ کے لیے پارٹی کو تیار رہنے کی ہدایت کردی ۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے حالات بنگلہ دیش سے زیادہ برے ہیں، حسینہ واجد نے آرمی چیف، چیف جسٹس اور پولیس چیفس اپنے لگائے ہوئے تھے، حسینہ واجد نے جماعت اسلامی سمیت تمام اپوزیشن کو دیوار سے لگایا تھا، یہ ساری چیزیں پاکستان میں بھی ہو رہی ہیں۔چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن ملے ہوئے تھے‘ آرمی چیف نے ان کی سپورٹ کی تھی لیکن 8 فروری کو ان کا سارا پلان ناکام ہو گیا۔ انہوں نے الیکشن میں بڑا فراڈ کیا ہے، اب ان کو خدشہ ہے حلقے کھلیں گے تو ان کی ساری چوری کھل جائے گی، یہ اسی لیے ٹریبونلز میں اپنے ججز بٹھانا چاہتے ہیں‘پہلے انہوں نے دو صوبوں میں الیکشن نہ کروا کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے ، اب سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کر کے دوبارہ آئین شکنی کی جا رہی ہے‘اگر سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مانا گیا تو میں اسٹریٹ موومنٹ شروع کروں گا۔عمران خان نے تنبیہ دی کہ میں ان کو وارن کر رہا ہوں، خوف کا بت ٹوٹ چکا ہے، اب لوگ جیلوں میں جانے اور جان دینے کو تیار ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کے سوال پر عمران خان نے جواب دیا کہ ان کو جب معلوم ہوتا ہے کہ عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہے تو ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں حالانکہ میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔آپ نے بات نہیں کرنی نہ کریں مجھے کوئی جلدی نہیں ہے، جنرل عاصم منیر کو سوچنا چاہیے کہ قوم کیا فیصلہ کر رہی ہے، کدھر کھڑی ہے اور فوج کہاں کھڑی ہے۔فوج سارے پاکستان کی ہے ایک آرمی چیف یا سیاسی پارٹی کی نہیں۔
اسلام آباد ی دارالحکومت میں رات گئے تک سیاسی، حکومتی اور پارلیمانی سرگرمیاں ، ڈی چوک پر دھاوا بولنے اور...
لاہور بانی ایم کیو ایم کی صاحبزادی پاکستان کی سیاست میں حصہ لیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ بانی نے اپنی بیٹی کو ملکی...
اسلام آباد چیف جسٹس کو عدالت میں دھمکی دینے والا PTI وکیل گرفتار مصطفین کاظمی ایڈووکیٹ کو انسداد دہشت گردی کی...
اسلام آباد چیف جسٹس مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کے متفقہ فیصلے پر اپنے ردعمل میں...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی تقریب کے دوران، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو اسلامی...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف شعیب...
تہران، کراچی ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کی مذمت کرنے پر جی سیون کو معتصب قرار دیدیا ، جرمنی اور آسٹریا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘’میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ...