قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں ڈیڑھ فیصد کمی، 19 فیصد مقرر

13 اگست ، 2024

لاہور (نمائندہ جنگ)حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرحِ منافع میں تبدیلی کر دی۔ قومی بچت کے سیونگ اکاؤنٹ پر شرحِ منافع 150 بیسز پوائنٹس کم کر کے 19 فیصد کر دی گئی۔شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 134 بیسز پوائنٹس کم کرکے 17.90 فیصد کر دی گئی جبکہ سروا اسلامک سیونگ اکاونٹس پر شرح منافع ڈیڑھ فیصد کمی سے 19 فیصد مقرر کر دی گئی تاہم دیگر تمام اسکیموں پر شرح منافع برقرار رکھی گئی ہے۔