فیض حمید اور PTI ایک ہی نام معاملہ دور تک جائیگا‘ واوڈا

13 اگست ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ )سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ فیض حمید اور پی ٹی آئی ایک ہی نام ہے‘ یہ شروعات ہے‘ معاملہ بہت دور تک جائےگا‘ابھی بہت بڑے بت گرنے ہیں۔ایک انٹرویو میں فیصل واوڈاکا کہناتھاکہ بات صرف کرپشن تک نہیں رہےگی‘ پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈر شپ بھی اس کا حصہ ہے، فیض آباد دھرنا کیس تو بہت چھوٹا ہے‘آنے والے دنوں میں بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی زمین پر لیٹ جائے گی۔ جس جس نے ان کی پشت پناہی کی ہے وہ جان لیں بڑے بڑے بت گرنے ہیں‘ جو آئین اورقانون کے ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں سب کی باری آنی ہے۔کوئی ادارہ پاکستان کا باپ نہیں ہے ٹھوک بجا کر انصاف ہوگا۔