پنجاب کی تمام نجی ہائوسنگ سوسائٹیوں کی ڈیجیٹائزیشن کا فیصلہ

13 اگست ، 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر) Key Peformance Indicators کے تحت محکمہ ریونیو کی تمام سروسز جن میں خسرہ گرداوری، ٹیکس،نیوٹیشن، رجسٹریوں کا ریکارڈ،کیسزاور ڈیش بورڈ پر عوام کو میسر ہوں گی۔ سینئر ممبربورڈ آف ریونیو نبیل جاویدنے کہاکہ صوبہ کے تمام پٹواریوں کو جیوگرافک سسٹم (GIS)کے استعمال کی ٹریننگ دی جا رہی ہے جس کے ذریعے زمینوں کے خسرہ جات کی مارکنگ آسان ہوجائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایل ڈی اے،ایم ڈی اے، جی ڈی اے اور ایف ڈی اے کی تمام کارپوریٹ سوسائٹیوں کی ڈیجیٹائزیشن بھی مکمل ہوچکی ہے اور جدید ڈیجیٹائزیشن سسٹم کے تحت اب پنجاب کی تمام پرائیویٹ سوسائٹیوں کی ڈیجیٹائزیشن بھی کی جائے گی۔ اب عوام کو 1947سے لے کر اب تک تمام رجسٹریاں آن لائن دستیاب ہوں گی ۔