نان سفٹڈ فائلوں کو مقررہ وقت میں پراسس کیا جائے:طاہر فاروق

13 اگست ، 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر )ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے کہا کہ نان سفٹڈ شدہ فائلوں کو متعین کردہ ٹائم لائن میں پراسس کیا جائے۔ جن ڈائریکٹوریٹ میں ون ونڈو سیل کی پینڈنسی ہے وہ اضافی اوقات میں کام کریں۔شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے افسران کو پوری دیانتداری سے اپنا کام کرنا ہو گا۔