پنجاب حکومت پہلی بار ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کر یگی:وزیر تجارت

13 اگست ، 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر تجارت چوہدری شافع حسین نےکہا کہ پنجاب حکومت پہلی بار ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کرے گی اور حکومت ورلڈ اکنامک فورم میں پنجاب پویلین بنائے گی۔پرائیویٹ سیکٹر کو بھی پنجاب پویلین میں شرکت کی دعوت دی جائے گی اور اس مقصد کیلئے ایوان ہائے صنعت و تجارت سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت سے پنجاب میں نئی سرمایہ کاری آئے گی ۔اس لئے ورلڈ اکنامک فورم میں پنجاب کی شرکت کے لئے تیزی سے اقدامات کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ تجارت بڑھانے کی ضرورت ہے۔