سپریم کورٹ کا ریسٹورنٹ پر 60لاکھ کے جرمانہ کا حکم برقرار

13 اگست ، 2024

لاہور (سودی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور کے ایک مشہور ریسٹورنٹ کی اپیل پر فیصلہ کرتے ہوئے، کمپٹیشن کمیشن کے ٹربیونل کی جانب سےمقامی ہوٹل پر بین القوامی شہرت یافتہ کافی برانڈ ’سٹاربکس‘ کا نام استعمال کرنے پر 60 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم برقرار رکھتے ہوئے،اپیل خارج کر دی ہے۔