لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مسجد نبوی کے امام جناب ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیرنے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے اپنے آفس پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا ، سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین کی صحت اور عمر میں خیر وبرکت کی دعا کی۔وزیراعلیٰ نے کہا اہل پنجاب کی طرف سے مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیرکو خوش آمدید کہتے ہیں،پاکستان ان کا گھر ہے۔میرے والد محمد نوازشریف کے ساتھ سعودی شاہی خاندان کی دوستی اوررفاقت قابل رشک ہے، ہمارا پاور ہاؤس مدینہ منورہ میں ہے۔حکمرانی کیلئے حضرت عمر فاروق کے ماڈل کی پیروی کرتی ہوں ،اتنا لاہورکا پتہ نہیں لیکن مدینہ منورہ کی ہر ہر گلی کا علم ہے۔ ہر روز دعاکرتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھے عوام کی خدمت کامشن پوراکرنے کی توفیق دے ،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اورمیرا مشن بھی یہی ہے،روحانی اورسیاسی رہنمائی کیلئے سعودی عرب سے رجوع کرتے ہیں،قرآن اورسنت کے بعد سعودی عرب میں امام کعبہ اور امام مسجد نبوی سے رہنمائی لیتے ہیں ، ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے اہل پنجاب کیلئے خادم الحرمین الشرفین اور اہل مدینہ کی نیک خواہشات کا پیغام دیا اورپرتپاک استقبال پروزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور کہا پاکستان اور سعودی عرب آسمان پر اکٹھے چمکنے والے دو قطبی ستاروں کے مانند ہیں۔ پاکستان اورسعودی عرب سٹرٹیجک دوست ہیں،ماضی میں بھی تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔محمد نوازشریف پاکستان کے دوست ہیں،ان کی لیڈر شپ پاکستان کیلئے بہتری اورفلاح کا باعث ہے۔مریم نوازشریف بیٹی ہونے کے ناطے ان کے نقش قدم پر چل رہی ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی گفتگو نے دل خوش کیا،دعا ہے اللہ تعالی اہل پاکستان کی محبت کو برقرار رکھے۔پنجاب میں آمد پر بھرپورمہمان نوازی ہوئی،کوئی کمی محسوس نہیں کررہا۔امام مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے وزیراعلی مریم نواز شریف کو بہن کہا اور مدینہ منورہ حاضری کی دعوت دی۔امام مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے پاکستان کی ترقی،عوام کی خوشحالی اورخیرو برکت کیلئے دعا بھی کرائی۔سعودی عرب پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی،ڈی جی منسٹری آف اسلامک افیئر مہتاب محمد الگدائی،عبدالرحمان عبدالکریم الحربی، ڈائریکٹر پروٹوکول ہانی عبیدالرمضانی اورپبلک ریلیشنز اینڈ پروٹوکول آفیسر زاہد ملک بھی سعودی وفد میں شامل تھے۔سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اوردیگراس موقع پر موجود تھے ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوجوان کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نوجوانوں کو اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے مواقع دے رہی ہے۔ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیوز کے تحت نوجوان نسل کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد پروگرام جاری ہیں ، انشاء اللہ کسی نوجوان کی تعلیم میں فیس کی کمی آڑے نہیں آئے گی - نوجوانوں کی توانائی اور صلاحیتیں ملک کی ترقی کیلئے بے حد اہم ہیں۔ یقین ہے کہ ہمارے نوجوان محنت اور لگن سے پاکستان کو ایک ترقی یافتہ قوم بنائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ارشد ندیم نوجوانوں کیلئے محنت سے کامیابی کے حوالے سے ایک درخشاں مثال ہے- حکومت پنجاب اپنے نوجوانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی انہوں نے ہی اپنے ملک کا نام روشن کرنا ہے۔نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھر اورپٹرول بم کی بجائے لیپ ٹاپ،کتابیں اوراعلی ڈگریاں دیکھنا چاہتی ہوں ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے پاکستانی کوہ پیمامراد سدپارہ کے انتقال پر سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہبھکر میں ٹریفک حادثہ سے 6افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سوگوار خاندانوں سے بھی اظہار تعزیت اورہمدردی کیا ہے۔
اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں گرفتار بانی...
اسلام آباد مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک نئی آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے ،درخواست گزار...
اسلام آباد اعلیٰ ترین حکومتی ذرائع نے تحریک انصاف یا گنڈاپور سے اسٹیبلشمنٹ کی پس پردہ بات چیت کی سختی سے...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے...
کراچی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں جسٹس منصور علی شاہ پر اعتماد نہیں کہ...
اسلام آباد پاکستان بار کونسل کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے چیئرمین ریاضت علی سحر نے کہا کہ میڈیا پر پاکستان بار...
صوابی صوابی کے پہاڑی علاقے گدون امازئی کے گاؤں گندف بار کلی میں پاکستان ائیر فورس کا تربیتی جہاز فنی خرابی...
اسلام آباد شوگر ایڈوائزری بورڈ نےپانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے ، آج بدھ کو ای...