راولپنڈی(رانا غلام قادر ) وفاقی اور صو بائی بیوروکریسی کیلئے ا ہم خبر ،گریڈ 20میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس( SMC) کیلئے نامزد گیوں میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 5 افسران کی نامزدگی منسوخ کی ہے۔ 5 کے کورس سٹیشن تبدیل کئے گئے ہیں جبکہ 24 افسران کی اضافی نامزدگی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔جن افسروں کی نا مزدگی منسوخ کی گئی ہے ان میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال، ایس ایس پی حیدر آباد امجد احمد شیخ، خیبر پختو نخوا میں تعینات ایس ایس پی ڈاکٹر میاں سعید احمد اور ایف سی میں تعینات ایس ایس پی جاوید اقبال کی نامزدگی منسوخ کی گئی ہے۔ وزارت ریلوے کے افسر محمد شفیق کی نامزدگی منسوخ کی گئی ہے۔جن 24 نئےافسروں کی اضافی نا مزدگی کی گئی جن میں ، ڈپٹی کمشنر، سنٹرل کراچی فواد غفار سومرو، ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت‘ ایس ایس پی سی ٹی ڈی لاہور رضوان عمر ‘ ایس ایس پی بینظیر آ بادکیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا ‘ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر، پولینڈ محمد زاہد‘ پا کستان کسٹم سر وس کے شا ہد علی ‘ وزارت ریلوے کے سید معلم ‘ ایوی ایشن ڈویژن کے ڈاکٹر سید فیصل سعید ‘ کابینہ ڈویژن کے ڈاکٹر محمد مظہر سعید ‘ وزارت تجارت کےسید نصر اللہ ‘ حکومت بلوچستان کے افسر محمد عارف بلوچ شامل ہیں۔حکومت پنجاب کے افسران سید ساجد تر مذی ‘ وسیم عبا س ‘ فخر الاسلام ڈوگر ‘محمد اسد ‘ مس ر یحانہ فر حت ‘ آفتاب احمد ‘ محمد امین او یسی ‘ رضوان نوید ‘ مس نادیہ شفیق اور نوید شہزاد مرزا کے علا وہ ایکس کیڈر افسروں میں کر یم بخش ‘ محمد ماجد اقبال اور شفیق احمد ڈوگر کی نامزدگی کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کو مراسلہ ارسال کر کے کورس کے لئے کی گئی نامزدگیوں میں ردوبدل سے آگاہ کر دیا ہے، کورس 9 ستمبر سے 27 دسمبر 2024 تک بیک وقت نِمز کراچی، لاہور، پشاور اور اسلام آباد میں منعقد ہو گا، نامزد افسران کو 6 ستمبر 2024 کو متعلقہ تربیتی مقام پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں گرفتار بانی...
اسلام آباد مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک نئی آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے ،درخواست گزار...
اسلام آباد اعلیٰ ترین حکومتی ذرائع نے تحریک انصاف یا گنڈاپور سے اسٹیبلشمنٹ کی پس پردہ بات چیت کی سختی سے...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے...
کراچی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں جسٹس منصور علی شاہ پر اعتماد نہیں کہ...
اسلام آباد پاکستان بار کونسل کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے چیئرمین ریاضت علی سحر نے کہا کہ میڈیا پر پاکستان بار...
صوابی صوابی کے پہاڑی علاقے گدون امازئی کے گاؤں گندف بار کلی میں پاکستان ائیر فورس کا تربیتی جہاز فنی خرابی...
اسلام آباد شوگر ایڈوائزری بورڈ نےپانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے ، آج بدھ کو ای...