راولپنڈی (ایجنسیاں)پاک فوج کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ۔ ان کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے پاک فوج کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں کی گئی شکایات کی درستگی کا پتہ لگانے کے لیے ایک تفصیلی کورٹ آف انکوائری کا آغاز کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت مناسب تادیبی کارروائی شروع کی گئی ہے‘اس کے علاوہ ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کے متعدد واقعات کی بھی تصدیق ہوئی ہے جس پر انہیں تحویل میں لے کر ان کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ فوج میں خود احتسابی ایک کڑا اورخود کار عمل ہے، ہمیں اپنے احتساب کے نظام پر فخر ہے‘خود احتسابی کا عمل ہر وقت جاری رہتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جتنا بڑا عہدہ ہوتا ہے اتنی بڑی ذمہ داری ہوتی ہے‘ہمارا احتساب کا عمل الزامات پر نہیں بلکہ حقائق پر کام کرتاہے۔
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشانِ پاکستان کے اعزاز...
اسلام آباد پورے ملک میں917غیر قانونی پیٹرول پمپس بند کردیئے گئے ہیں ۔ وزارت توانائی میں ذرائع کے مطابق...
بیروت ، کراچی لبنان اور غزہ میں پناہ گزین کیمپوں، طبی مراکز پر اسرائیلی بمباری، درجنوں شہید ، غزہ...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈانے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، لوگوں کو...
اسلام آباد چیف جسٹس کو عدالت میں دھمکی دینے والا PTI وکیل گرفتارمصطفین کاظمی ایڈووکیٹ کو انسداد دہشت گردی کی...
ڈھاکہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سمیت کئی ممالک سے اپنے ہائی کمشنر اور سفیروں کو واپس بلا لیا ۔کشمیر...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف شعیب...
اسلام آباد ی دارالحکومت میں رات گئے تک سیاسی، حکومتی اور پارلیمانی سرگرمیاں ، ڈی چوک پر دھاوا بولنے اور...