اسلام آباد، شاہ کوٹ (رانا مسعود حسین، نامہ نگار) سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے4 اراکین اسمبلی کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں بحال کر دیا، عدالتی فیصلے سے بحال ہونے والوں میں این اے79، 81 اور154 سےاظہر قیوم ناہرا، عبد الرحمٰن کانجو، ذوالفقار احمد، پی پی 133سے رانا محمد ارشد شامل ہیں، عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ جب ہائیکورٹ میں کیس گیا اس وقت یہ ترمیم موجود تھی مگر ہائیکورٹ نے سیکشن 95 کی ذیلی شق 5 کو مدنظر ہی نہیں رکھا،چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس میں کہا الیکشن کمیشن احترام کا حقدار، کچھ ججزتضحیک آمیز ریمارکس دیتے ہیں، جسٹس عقیل عباسی نے اختلافی فیصلہ دیا انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے مین آئینی اور قانون سقم نہیں کہ مداخلت کی جائے، عدالتی فیصلے سےلیگی حلقوں میں خوشی لہر دوڑ گئی،مٹھائیاں تقسیم کیں اور کارکنوں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ٰکی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے پیر کے روز 12جولائی 2024کو محفوظ کیاگیا 47صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے دو ایک ججوں کی اکثریت سے چاروں امیدواروں کی اپیلیں منظور کرلی ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس نعیم اختر افغان نے چاروں اپیل گزاروں کے حق میں فیصلہ جاری کیا ہے جبکہ جسٹس عقیل احمد عباسی نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے قرار دیاہے کہ ہائی کورٹ نے دائرہ اختیار کا درست استعمال کرکے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف دائر آئینی درخواستیں منظور کی ہیں۔اختلافی فیصلے کے مطابق ہائیکورٹ نے دوبارہ گنتی پر نہیںبلکہ الیکشن کمیشن کے اپنے اختیار ات سے تجاوز سے متعلق فیصلہ دیا ہے ۔ یاد رہے کہ عام انتخابات 2024میں الیکشن کمیشن نے این اے 154 لودھراں (ون)سے آزاد امیدوار رانا محمدفراز نون کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عبدالرحمان کانجو، این اے 81گوجرانوالہ (فائیو)سے آزاد امیدوار چوہدری بلال اعجاز این کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوارا ظہر قیوم نارا، این اے 79 گوجرانوالہ (تھری) سے آزاد امیدوار احسان اللہ ورک کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ذوالفقار علی بھنڈر جبکہ پی پی 133ننکانہ صاحب(ٹو) سے آزاد امیدوار میاں محمد عاطف کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانامحمد ارشد کے مقابلہ میں کامیاب قرار دیا تھا۔
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشانِ پاکستان کے اعزاز...
اسلام آباد پورے ملک میں917غیر قانونی پیٹرول پمپس بند کردیئے گئے ہیں ۔ وزارت توانائی میں ذرائع کے مطابق...
بیروت ، کراچی لبنان اور غزہ میں پناہ گزین کیمپوں، طبی مراکز پر اسرائیلی بمباری، درجنوں شہید ، غزہ...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈانے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، لوگوں کو...
اسلام آباد چیف جسٹس کو عدالت میں دھمکی دینے والا PTI وکیل گرفتارمصطفین کاظمی ایڈووکیٹ کو انسداد دہشت گردی کی...
ڈھاکہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سمیت کئی ممالک سے اپنے ہائی کمشنر اور سفیروں کو واپس بلا لیا ۔کشمیر...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف شعیب...
اسلام آباد ی دارالحکومت میں رات گئے تک سیاسی، حکومتی اور پارلیمانی سرگرمیاں ، ڈی چوک پر دھاوا بولنے اور...