راولپنڈی(رانا غلام قادر ) وفاقی اور صو بائی بیوروکریسی کیلئے ا ہم خبر ،گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس( SMC) کیلئے نامزد گیوں میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 5 افسران کی نامزدگی منسوخ کی ہے۔ 5 کے کورس سٹیشن تبدیل کئے گئے ہیں جبکہ 24 افسران کی اضافی نامزدگی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔جن افسروں کی نا مزدگی منسوخ کی گئی ہے ان میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال، ایس ایس پی حیدر آباد امجد احمد شیخ، خیبر پختو نخوا میں تعینات ایس ایس پی ڈاکٹر میاں سعید احمد اور ایف سی میں تعینات ایس ایس پی جاوید اقبال کی نامزدگی منسوخ کی گئی ہے۔ وزارت ریلوے کے افسر محمد شفیق کی نامزدگی منسوخ کی گئی ہے۔جن 24 نئےافسروں کی اضافی نا مزدگی کی گئی جن میں ، ڈپٹی کمشنر، سنٹرل کراچی فواد غفار سومرو، ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت‘ ایس ایس پی سی ٹی ڈی لاہور رضوان عمر ‘ ایس ایس پی بینظیر آ بادکیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا ‘ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر، پولینڈ محمد زاہد‘ پا کستان کسٹم سر وس کے شا ہد علی ‘ وزارت ریلوے کے سید معلم ‘ ایوی ایشن ڈویژن کے ڈاکٹر سید فیصل سعید ‘ کابینہ ڈویژن کے ڈاکٹر محمد مظہر سعید ‘ وزارت تجارت کےسید نصر اللہ ‘ حکومت بلوچستان کے افسر محمد عارف بلوچ شامل ہیں۔حکومت پنجاب کے افسران سید ساجد تر مذی ‘ وسیم عبا س ‘ فخر الاسلام ڈوگر ‘محمد اسد ‘ مس ر یحانہ فر حت ‘ آفتاب احمد ‘ محمد امین او یسی ‘ رضوان نوید ‘ مس نادیہ شفیق اور نوید شہزاد مرزا کے علا وہ ایکس کیڈر افسروں میں کر یم بخش ‘ محمد ماجد اقبال اور شفیق احمد ڈوگر کی نامزدگی کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کو مراسلہ ارسال کر کے کورس کے لئے کی گئی نامزدگیوں میں ردوبدل سے آگاہ کر دیا ہے، کورس 9 ستمبر سے 27 دسمبر 2024 تک بیک وقت نِمز کراچی، لاہور، پشاور اور اسلام آباد میں منعقد ہو گا، نامزد افسران کو 6 ستمبر 2024 کو متعلقہ تربیتی مقام پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشانِ پاکستان کے اعزاز...
اسلام آباد پورے ملک میں917غیر قانونی پیٹرول پمپس بند کردیئے گئے ہیں ۔ وزارت توانائی میں ذرائع کے مطابق...
بیروت ، کراچی لبنان اور غزہ میں پناہ گزین کیمپوں، طبی مراکز پر اسرائیلی بمباری، درجنوں شہید ، غزہ...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈانے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، لوگوں کو...
اسلام آباد چیف جسٹس کو عدالت میں دھمکی دینے والا PTI وکیل گرفتارمصطفین کاظمی ایڈووکیٹ کو انسداد دہشت گردی کی...
ڈھاکہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سمیت کئی ممالک سے اپنے ہائی کمشنر اور سفیروں کو واپس بلا لیا ۔کشمیر...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف شعیب...
اسلام آباد ی دارالحکومت میں رات گئے تک سیاسی، حکومتی اور پارلیمانی سرگرمیاں ، ڈی چوک پر دھاوا بولنے اور...