اسلام اباد(فاروق اقدس/ تجزیاتی جائزہ) لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمید کی گرفتاری اور ان کے خلاف عسکری قواعد و ضوابط کے مطابق باقاعدہ تحقیقات شروع کئے جانے کی خبریں صرف پاکستان کے میڈیا میں ہی’’بریکنگ نیوز‘‘کے طور پر سامنے نہیں آئیں بلکہ عالمی نشریاتی اداروں نے بھی اس خبر کو اہم خبر کے طور پر نمایاں کیا ہے۔ مختلف غیر ملکی نشریاتی اداروں کی اردو انگریزی اور دیگر زبانوں کی ویب سائٹ پر بھی اس خبر کی تفصیلات پاکستان کی سیاسی صورتحال کے تناظر میں تجزیوں اور تبصروں کے ساتھ پیش کی گئیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔جن میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے اس اقدام کو غیر معمولی اور دلیرانہ قرار دیتے ہوئے اسے پاک فوج کی ساکھ اور وقار کے تحفظ کا اہم آغاز بھی قرار دیا جا رہا ہے اس توقع کا بھی خیال ظاہر کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سپہ سالار کے اس فیصلے سے نہ صرف فوج میں داخلی سطح پر اصلاح احوال کیلئے زیادہ ذمہ داری اور محتاط رویوں میں مزید اضافہ ہوگا بلکہ عوامی سطح پر بھی ان کے اس اقدام کی روشنی میں ’’سویلین سطح‘‘پر بھی ان کی حمایت، مقبولیت اور ان پر اعتماد کی فضا پہلے سے زیادہ ان کے حق میں ہموار ہوگی۔
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشانِ پاکستان کے اعزاز...
اسلام آباد پورے ملک میں917غیر قانونی پیٹرول پمپس بند کردیئے گئے ہیں ۔ وزارت توانائی میں ذرائع کے مطابق...
بیروت ، کراچی لبنان اور غزہ میں پناہ گزین کیمپوں، طبی مراکز پر اسرائیلی بمباری، درجنوں شہید ، غزہ...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈانے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، لوگوں کو...
اسلام آباد چیف جسٹس کو عدالت میں دھمکی دینے والا PTI وکیل گرفتارمصطفین کاظمی ایڈووکیٹ کو انسداد دہشت گردی کی...
ڈھاکہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سمیت کئی ممالک سے اپنے ہائی کمشنر اور سفیروں کو واپس بلا لیا ۔کشمیر...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف شعیب...
اسلام آباد ی دارالحکومت میں رات گئے تک سیاسی، حکومتی اور پارلیمانی سرگرمیاں ، ڈی چوک پر دھاوا بولنے اور...