9مئی میں فیض حمید کا کردار ہوسکتا ہے لیکن یہ اکیلے کاکام نہیں ، خواجہ آصف

13 اگست ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میںگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9مئی میں جنرل فیض حمید کا کردار ہوسکتا ہے لیکن یہ اکیلے فیض حمید کا کام نہیں ہوگا۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ جنرل فیض حمید تحریک انصاف کے رہنماؤں کو حاضر سروس فوجی افسران کیخلاف استعمال کررہے تھے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ برج گر گیا، کریڈٹ آرمی چیف کو جانا چاہئے، پی ٹی آئی یتیم ہوگئی اب اس کے رہنما میٹھی باتیں کرتے نظر آئیں گے ۔ پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی حالیہ تاریخ کی سب سے طاقتور ،با اثراور متنازع ترین شخصیات میں سے ایک اہم شخصیت سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمیدقانون کی گرفت میں آگئے ہیں۔