حکومت کی دو تہائی اکثریت الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن سے مشروط، رانا ثناء

13 اگست ، 2024
انصار عباسی
اسلام آباد .....: حکومت کا دعویٰ ہے کہ انتخابی قوانین میں حالیہ ترامیم سے حکمران اتحاد کیلئے راہ ہموار ہوگئی ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے دی نیوز کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ انتخابی قوانین میں حالیہ ترامیم کے بعد اتحادی جماعتیں پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد یہ باضابطہ طور پر کیا جائے گا۔ تاہم، رانا ثناء اللہ نے اصرار کیا کہ الیکشن کمیشن قانون اور آئین کے مطابق کام کرنے کا پابند ہے۔