اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ قائد اعظم نے بھارت میں اقلیتوں کا مستقبل 77 سال پہلے ہی دیکھ لیا تھا، آج مودی کے بھارت میں اقلیتوں کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے۔اسلام آباد میں اقلیتوں کے دن سے متعلق تقریب سے خطاب میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ میرے والد بھی تحریک پاکستان میں شامل رہے، میرے والد نے "بن کے رہےگا پاکستان" کے نعرے لگائے۔صدر کا کہنا تھا کہ ہم ماضی میں کسی اور کی جنگ کا حصہ بنے، جس سے ریاست کو نقصان پہنچا، ہمیں تقسیم کرنےکے بعد پڑوس کی ایک جنگ میں جھونکا گیا، بدقسمتی سے ہم پڑوس کی جنگ میں پڑنے کے نتائج کا اندازہ نہیں لگا سکے، آج کا دن منانے کا مقصد پاکستان کی سماجی، معاشی ترقی میں اقلیتوں کی خدمت کا اعتراف کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مودی کے دیس بھارت میں اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں۔
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشانِ پاکستان کے اعزاز...
اسلام آباد پورے ملک میں917غیر قانونی پیٹرول پمپس بند کردیئے گئے ہیں ۔ وزارت توانائی میں ذرائع کے مطابق...
بیروت ، کراچی لبنان اور غزہ میں پناہ گزین کیمپوں، طبی مراکز پر اسرائیلی بمباری، درجنوں شہید ، غزہ...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈانے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، لوگوں کو...
اسلام آباد چیف جسٹس کو عدالت میں دھمکی دینے والا PTI وکیل گرفتارمصطفین کاظمی ایڈووکیٹ کو انسداد دہشت گردی کی...
ڈھاکہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سمیت کئی ممالک سے اپنے ہائی کمشنر اور سفیروں کو واپس بلا لیا ۔کشمیر...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف شعیب...
اسلام آباد ی دارالحکومت میں رات گئے تک سیاسی، حکومتی اور پارلیمانی سرگرمیاں ، ڈی چوک پر دھاوا بولنے اور...