نیویارک (عظیم ایم میاں) ڈونالڈٹرمپ کے خصوصی ڈنر میں پاکستانی نژاد شخصیت کی شرکت اور قربت، امریکی اخبار نے ڈنر کو ’ہائی پاورڈ افیئر‘ قرار دیا، ٹرمپ سے کسی پاکستانی امریکن کی قربت کا پہلی بار ذکرکیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں نیویارک کےنواحی اور متمول علاقے برج ہیمپٹن میں ایک ممتاز امریکی شخصیت کی رہائش گاہ پر مدعو کئے گئے تقریباً 130؍ کاروباری اور دولت مند افراد کے اہم اور شاندار ڈنر میں شرکت کی۔ اس ڈنر کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ امریکا کے انتہائی ممتاز امریکی اخبار نے بھی ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ممتازافراد کے نام لکھتے ہوئے اس ڈنر کوایک ’’ہائی پاورڈ افیئر‘‘ قرار دیتے ہوئے اس کی تفصیل بیان کی ہے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ایک ارب پتی بل ایکمین اور ایک کاروباری کمپنی کے سربراہ امید ملک تھے۔
اسلام آباد رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا، وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب آج اقتصادی...
اسلام آباد ایران کے اردن،بحرین اور کویت پر حملے پاکستان کی جانب سے تحمل کی اپیل ،نئی فوجی کشیدگی سے بین...
اسلام آباد زیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ آزاد کشمیر...
اسلام آباد آئی ایم ایف نے سولر پینلز اور سٹیشنری کی مصنوعات پرٹیکس میں مجوزہ اضافہ واپس لینے پر رضامندی...
اسلام آباد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ...
اسلام آباد پاکستان آرمی ایوی ایشن ایک ایم آئ۔17 ہیلی کاپٹر آذاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے قریب ٹیک...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر ساجد محمود چوہان...
لندن اداکارہ ماہرہ خان کی کنگ چارلس سے ملاقات، پاکستان میں ذہنی صحت کے کام پر تبادلہ خیال، برٹش ایشین ٹرسٹ کی...