غیرقانونی سمز بلاک کرنے کا بڑا فیصلہ کرلیا گیا

13 اگست ، 2024

اسلام آباد (ایجنسیاں)پی ٹی اے نے موبائل سمز کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام اور سمز بلاک کرنے کیلئے منصوبہ تیار کر لیا ہے۔منسوخ شدہ ‘زائدالمیعاد شناختی کارڈزاور فوت شدگان کے ناموں پر جاری سمز بلاک کردی جائیں گی‘سمز کو مرحلہ وار بلاک کرنے کا عمل 16 اگست سے شروع ہوگا۔نادرا سے صارفین کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے ، سمز کو تین مراحل میں بلاک کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں جعلی اور منسوخ ہونے والے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بلاک کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں ایکسپائر شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا جبکہ تیسرے مرحلے میں انتقال شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بلاک کیا جائے گا۔ بلاک شدہ سمز دوبارہ بحال متعلقہ موبائل آپریٹرز کے سینٹرز پر بائیو میٹرک تصدیق سے ہوگی۔