کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے 9 مئی واقعات کی پلاننگ میں کردار ادا کیا، سیاسی شخصیات اور صحافیوں کو قتل کرانے کی بھی کوشش کی، فیض حمید نے تحقیقات سے بچنے کیلئے اثر و رسوخ کا استعمال کیا، وزیراعظم سے بھی ملنے کی کوشش کی لیکن شہباز شریف نے انکار کردیا، شاہزیب خانزادہ نے کہا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید پر مالی بدعنوانی، بزنس مین کو اغواء کرنے، جمہوریت کو کچلنے اور عدالتوں کو مینج کرنے کا الزام ہے، عدالتوں نے فیض حمید کا معاملہ فوج پر چھوڑا تھا کہ وہ کیا کارروائی کرتے فوج نے معاملہ ٹیک اپ بھی کیا لیکن کارروائی میں تاخیر پر سوال اٹھ رہے تھے، ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی نے کہا کہ فیض حمید کو تحویل میں لینے کا مطلب ہے کہ ان کیخلاف تحقیقات اہم مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، فیض حمید کی گرفتار ی عوام اور سول اداروں کو پیغام ہے کہ ہمارا اعلیٰ ترین افسر بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز پر فیض حمید کو فوجی تحویل میں لئے جانے نے آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ فیض حمید آئی ایس آئی کے سربراہ رہے ہیں، ان کے پاکستان کی سیاسی اشرافیہ میں کافی تعلقات تھے، وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے تحقیقات سے بچنے کی کوشش کرتے رہے اور اس وقت جو موجودہ وزیراعظم ہیں شہباز شریف صاحب، اِن سے اُنہوں نے ملاقات کی سر توڑ کوشش کی۔
اسلام آباد اسحاق ڈار کی سربراہی میں پاکستان میں "برقی گاڑیوں" کو تیزی سے فروغ دینے کے لیے اہم مشاورتی اجلاس...
کراچی ایران سے تازہ فوجی کشیدگی کے بعد اسرائیلی معیشت کے مستقبل پر نئے سوالات اٹھ رہے ہیں ۔ جنگی بجٹ میں...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کے مابین پیر کو ایوان صدر میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر...
اسلام آ باد گلوبل ٹیررزم انڈیکس2026 میں پا کستان دہشت گردی کے شکار ممالک میں سر فہرست ہے،2025میں پا کستان میں...
اسلام آباد پاکستان میں اربوں کھربوں روپے پر مشتمل بڑے ٹیکس تعمیل کے خلا کے پیش نظر حکومت نے آٹو ٹیکس دفتر...
پشاور خیبر پختونخوا رورل ایکسیسبیلٹی پراجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں، غیر قانونی ٹھیکوں کی الاٹمنٹ، زائد...
کراچی بھارت نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ کشیدگی بڑھنے پر سفری انتباہ جاری، نئی...
اسلام آباد پاکستان نے برطانیہ میں مقیم بعض تارکین وطن کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر سے متعلق غیر ذمہ دارانہ...