ملتان ، متعدد علاقوں میں ٹرانسفارمرزجواب دے گئے،گھنٹوں بجلی بند،عوام پریشان

13 اگست ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)شہر میں ہونے والی بارش اور لوڈ برداشت نہ کرنےکے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمرزجواب دے گئے،جس سے متعلقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،گھنٹوں بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا،کاروبار زندگی متاثر رہا،متاثرہ لوگوں کا کہنا تھا کہ ان کی شکایات کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی،متعلقہ میپکو افسران فون اٹینڈ کرنے کی بھی زحمت گوارا نہیں کرتے، ایک طرف تو بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافے نے زندگی اجیرن کردی ہے تو دوسری طرف میپکو افسران کی غفلت اور کارکردگی نے محکمہ کے دعووں کا پول کھول دیا ہے،متاثرہ شہریوں نے سی ای او میپکو سے صورت احوال کی درستگی کا مطالبہ کیا ہے۔