کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) میں غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری ہوگئے۔ عدالت نے ریفرنس واپس لینے کی نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجنے کا حکم دیدیا۔ قومی احتساب بیورو کراچی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) میں غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی۔احتساب عدالت کراچی میں پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت نیب حکام نے ریفرنس واپس لینے کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ درخواست منظور کرتے ہوئے احتساب عدالت نے ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ 2019 میں قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف پی ایس او میں غیرقانونی تعیناتی سے متعلق ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی تھی۔
کراچی وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کی کل توانائی کا 51 فیصد حصہ گرین...
اسلام آ باد وفاقی بجٹ 2026۔27 میں آئندہ مالی سال کے لیے برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے کا تخمینہ لگایاگیا...
اسلام آباد قومی اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے سنگین اثرات کے حوالے سے حقائق...
اسلام آباد وفاقی بیور وکریسی میں تقرر وتبادلے،ڈائر یکٹرلوکل فنڈ آڈٹ بلوچستان ماجد علی کی خدمات وزارت دفاع...
اسلام آباد پاکستانی پانی روکنے کی بھارتی کوشش اعلان جنگ کے مترادف ہوگی دفتر خارجہ کا انتباہ،تفصیلات کے...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے اتحادی حکومت کا پیش کردہ پاکستان اکنامک سروے 2025-26 مسترد کرتے ہوئے اسے...
کراچی اردوان کا نیتن یاہو پر سخت وار، ہٹلر کے راستے پر چلنے" کا الزام،نیتن یاہو نے ترک صدر کو "یہود مخالف آمر"...
کراچی میکسیکو سٹی میں رنگا رنگ تقریب کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا ۔ تاریخ میں پہلی بار تین ممالک...