اسلام آباد (آئی این پی) سینٹرل ڈائریکٹویٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) کی جانب سے قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان کردیا گیا۔ قومی بچت مرکز نے تین مختلف اسکیموں پر نئی شرح کے ریٹس جاری کردیئے، سیونگ اکائونٹس پر شرح منافع ڈیڑھ فیصد کم کرکے 19 فیصد مقرر کردیا گیا۔ اسکے علاوہ شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پرشرح 1.34 فیصد کم کرکے 17.90 فیصد کرنے کا اعلان کیاگیا۔ سروا اسلامک سیونگ اکانٹس پر شرح منافع ڈیڑھ فیصد کمی سے 19 فیصد مقرر کردی گئی جب کہ قومی بچت کی دیگر تمام اسکیموں پر شرح منافع برقرار رکھی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں حکومت پاکستان نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں ردوبدل کرتے ہوئے ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع 14.46 اسکیم کرکے 14.34 فیصد کردیا تھا، اسکے علاوہ پینشنرز، بہبود، شہدا سرٹیفکیٹ کا منافع 16.32 سے کم ہوکر 16.08 فیصد ہوگیا تھا، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا منافع 16.08 سے کم کرکے 15.12 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ کا اوسط منافع 18.17 سے کم کرکے 16.53 فیصد کردیا گیا، سیونگز سرٹیفکیٹ کا منافع 20.57 فیصد پر برقرار ہے، 5سالہ سروا اسلامک ٹرم سرٹیفکیٹ کا منافع 15.72 فیصد سے کم کرکے 15.66 فیصد کردیا گیا جبکہ 3سالہ سروا اسلامک سرٹیفکیٹ کا منافع 18.23 فیصد سے کم کرکے 18.00 فیصد کردیا گیا۔ ایک سالہ سروا اسلامک سرٹیفکیٹ کا منافع 21.80 فیصد سے کم کرکے 21.37 فیصد کردیا گیا تھا جبکہ سروا سیونگ اکانٹ کا منافع 20.50 فیصد پر برقرار رکھا گیا تھا۔
اسلام آباددنیا بھر سے پیغامات میں امریکہ ایران کے مابین جنگ میں پاکستان کا ذکر کامیاب ثالثی کی اہمیت کے...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، محمد مرید ر حیمون جوائنٹ سیکر ٹری سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی...
اسلام آباد حکومت نے مالی سال 2026-27 کے فنانس بل میں مختلف شعبوں کو دی جانے والی ٹیکس رعایتوں کے درست اعداد و...
اسلام آباد پاکستان میں حکمرانی اور عوامی پالیسی کے حوالے سے ملک کی پہلی اسٹیٹ آف فریڈم رپورٹ۔پاکستان 2026 کا...
کراچی آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کا خطرہ برقرار، بحری ٹریفک کی بحالی میں تاخیر کا خدشہ، آبی گزرگاہ کو...
اسلام آ باد وفاقی حکومت کےابتدائی 26ماہ کےدوران قرضوں میں 17ہزار120 ارب روپےکا بڑا اضافہ ہوا ،مارچ 2024سےاپریل2026...
لاہور پنجاب کا آئندہ مالی سال 27-2026 کا 5131 ارب روپے بجٹ آج کو پیش کیا جائے گا، صوبے کے مجموعی اخراجات کا...
اسلام آ باد رواں مالی سال کےپہلے دس ماہ جولائی دو ہزار پچیس سے لیکر اپریل دو ہزار چھبیس کے دوران سرکاری بجلی...