لاہور (نیوزرپورٹر)پیرس اولمپکس میں پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے جیولین تھرور ارشد ندیم کے والد کا کہنا ہے کہ وہ گاؤں میں بھٹے پر اینٹیں بناتے تھے۔ ارشد ندیم کی تاریخی فتح کے بعد حکومتی اور ملک بھر کی معروف شخصیات کی جانب سے قومی ہیرو کیلئے انعامات و تحائف کا اعلان کیا جارہا ہے۔ ایسے میں ارشد ندیم کو دیے گئے ایک تحفے کو وصول کرتے ہوئے ان کے والد ایک بار پھر جذباتی ہوگئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ میزبان کے پوچھنے پر ارشد ندیم کے والد نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ ʼ یہ آنسو میری اوقات کے ہیں، میں اس گاؤں میں بھٹے پر اینٹیں بناتا تھا، میں نے محنت مزدوری کرکے ارشد کو پالا لیکن کسی سے بھیک نہیں مانگی ʼ۔واضح رہے کہ ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد وطن واپسی پر قوم نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
کراچی وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کی کل توانائی کا 51 فیصد حصہ گرین...
اسلام آ باد وفاقی بجٹ 2026۔27 میں آئندہ مالی سال کے لیے برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے کا تخمینہ لگایاگیا...
اسلام آباد قومی اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے سنگین اثرات کے حوالے سے حقائق...
اسلام آباد وفاقی بیور وکریسی میں تقرر وتبادلے،ڈائر یکٹرلوکل فنڈ آڈٹ بلوچستان ماجد علی کی خدمات وزارت دفاع...
اسلام آباد پاکستانی پانی روکنے کی بھارتی کوشش اعلان جنگ کے مترادف ہوگی دفتر خارجہ کا انتباہ،تفصیلات کے...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے اتحادی حکومت کا پیش کردہ پاکستان اکنامک سروے 2025-26 مسترد کرتے ہوئے اسے...
کراچی اردوان کا نیتن یاہو پر سخت وار، ہٹلر کے راستے پر چلنے" کا الزام،نیتن یاہو نے ترک صدر کو "یہود مخالف آمر"...
کراچی میکسیکو سٹی میں رنگا رنگ تقریب کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا ۔ تاریخ میں پہلی بار تین ممالک...