لاہور (نیوزرپورٹر)پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو کے مقابلے میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ قوم کا پیار دیکھ کر مجھے تو خوشی کے مارے نیند ہی نہیں آ رہی۔ گفتگو کرتے ہوئے پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا تھا ٹوکیو اولمپکس کے بعد پیرس اولمپکس کے لیے بہت محنت کی تھی، 2016 میں پہلا انٹرنیشنل ایونٹ کھیلا، 8 اگست کو محنت کا پھل ملا۔ارشد ندیم کا کہنا تھا میرے کوچ سلمان بٹ نے بہت ساتھ دیا، انہوں نے مجھے ہمت نہیں ہارنے دی، فیلڈنگ بڑی اچھی تھی، ٹریننگ کی بہت کی تھی اور پیچھے پوری قوم کی دعائیں اتنی زیادہ تھیں کہ مجھے پوری امید تھی اس بار گولڈ میڈل جیتوں گا۔انہوں نے کہا کہ جب دوسری تھرو کی 92 کی تو اسی وقت 90 فیصد یقین ہو گیا تھا کہ گولڈ میرا ہی ہے لیکن اس مقابلے میں ورلڈ چیمپئن شریک تھے اسی لیے آخری دم تک محنت جاری رکھی اور محنت کا صلہ بھی ملا۔ارشد ندیم کا کہنا تھا گھٹنے کی سرجری کے بعد دو مرتبہ انجری ہوئی، لیکن میرے کوچ اور فزیو نے بہت محنت کی۔
اسلام آباددنیا بھر سے پیغامات میں امریکہ ایران کے مابین جنگ میں پاکستان کا ذکر کامیاب ثالثی کی اہمیت کے...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، محمد مرید ر حیمون جوائنٹ سیکر ٹری سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی...
اسلام آباد حکومت نے مالی سال 2026-27 کے فنانس بل میں مختلف شعبوں کو دی جانے والی ٹیکس رعایتوں کے درست اعداد و...
اسلام آباد پاکستان میں حکمرانی اور عوامی پالیسی کے حوالے سے ملک کی پہلی اسٹیٹ آف فریڈم رپورٹ۔پاکستان 2026 کا...
کراچی آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کا خطرہ برقرار، بحری ٹریفک کی بحالی میں تاخیر کا خدشہ، آبی گزرگاہ کو...
اسلام آ باد وفاقی حکومت کےابتدائی 26ماہ کےدوران قرضوں میں 17ہزار120 ارب روپےکا بڑا اضافہ ہوا ،مارچ 2024سےاپریل2026...
لاہور پنجاب کا آئندہ مالی سال 27-2026 کا 5131 ارب روپے بجٹ آج کو پیش کیا جائے گا، صوبے کے مجموعی اخراجات کا...
اسلام آ باد رواں مالی سال کےپہلے دس ماہ جولائی دو ہزار پچیس سے لیکر اپریل دو ہزار چھبیس کے دوران سرکاری بجلی...