ایف آئی اے نے حج کیلئے دی گئی42 میں سے دس متاثرین کی رقم ریکور کرادی

13 اگست ، 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے سرکل ملتان نے مقدمے میں الحفاظ گروپ چوبرجی چوک لاہور کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جسکی وجہ سے ملزمان عدالت مجاز سے ضمانت کرا کے شامل تفتیش ہوئے ملزمان نے 42 متاثرین کو حج کی ادائیگی کیلیے بھیجنے کی بابت سال 2012 میں 9.8 ملین روپے ہڑپ کر لیے اور متاثرین کو حج کی ادائیگی کے لیے نہ بھجوایا دوران تفتیش ملزمان نے 2.5 ملین روپے کی برآمدگی کی بابت 10 متاثرین کو چیکس حوالے کیے، بقیہ متاثرین کی بھی جلد ریکوری متوقع ہے۔