ملتان،شجاع آباد میں بچوں سے زیادتی کے واقعات،پولیس کارروائی شروع

13 اگست ، 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے زیادتی اور نازیبا حرکات کی اطلاعات پر تحقیقات شروع کر دیں، عباس ٹاون  میں  محمد اکبر  کے بیٹے سے  مجیب الرحمان نے مبینہ زیادتی کی کوشش کی، شجاع آباد پولیس کو مرید حسین نے بتایا کہ ملزم محسن نے 9سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا جبکہ راجہ رام پولیس کو بستی کوجہ سے جمیل نے بتایا کہ 8سالہ عائشہ اور 4 سالہ رضیہ بی بی  فقیر کو پانی دینے گئیں  تو فقیر نے بچیوں سے نازیبا حرکات شروع کر دی جسے علاقہ مکینوں نے قابو کرلیا اور درگت کے بعد علاقہ پولیس کے حوالے کردیا ۔پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔