14سالہ لڑکی کی شادی بوڑھے شخص سے کروانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی

13 اگست ، 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر ) قطب پور پولیس نے نابالغہ 14سالہ لڑکی کی شادی بوڑھے شخص سے کروانے کی کوشش ناکام بنا دی ۔محمد پور گھوٹہ سے آمنہ بی بی نے اطلاع دی کہ بیوہ خاتون ہوں میرے دیور محمد ریحان ،محمد عزیزاور اعجاز میری نابالغہ بیٹی کی شادی زبردستی ایک بوڑھے شخص سے کروانا چاہتے ہیں اطلاع پاکر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔