دربار بہائو الدین زکریا پر ڈیوٹی دینے والا سکیورٹی گارڈ کرنٹ لگنے سے جاں بحق

13 اگست ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) دربار بہائو الدین زکریا پر ڈیوٹی انجام دینے والا سکیورٹی گارڈ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ۔ سکیورٹی گارڈ منظور کا اچانک ہاتھ بجلی تار کو چھو گیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑگیا لوہاری گیٹ پولیس نے سکیورٹی گارڈ کی نعش قبضے میں لیکر نشتر ہسپتال منتقل کردی ۔