ملتان( سٹاف رپورٹر ) قصوری چوک کے رہائشی32سالہ محمد عرفان نے زندگی کا خاتمہ کرنے کے لئے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں جسے حالت غیر ہونے پر تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال لایاگیا جو دوران علاج چل بسا،پولیس تفتیش میں معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص کی بیوی روٹھ کر اپنے میکے چلے گئی تھی اسی رنج پر دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔